(24 نیوز) پشاور میں شب عاشور کا پہلا جلوس امام بارگاہ قمربنی ہاشم اور امام بارگاہ سائیں زرین امامیہ کالونی گلبہار سے برآمد ہو گیا۔
پشاور میں شب عاشور کے مجموعی طور پر 16 جلوس برآمد ہونگے، شب عاشور کے جلوس اپنے قدیمی راستوں پر ساری رات رواں دواں رہے گے اور نماز فجر کے وقت اپنے اپنے امامبارگاہوں میں اختتام پذیر ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کب اور کس خوش نصیب کو یہ سعادت حاصل ہوگی؟اہم خبر
جلوسوں کے مقررہ راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کے ساتھ ساتھ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار بھی موجود ہوں گے، شہر کے داخلی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی ہو گی جبکہ شہر بھر میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل ہو گی۔