(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ڈنمارک کی ناظم الامور کو طلب کرلیا اور احتجاجی مراسلہ حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام مذہبی تعلیمات اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کے منافی واقعات روکے جائیں۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان کے ذریعے مملکت کی جانب سے ان اقدامات کو قطعی طور پر مسترد کیا جو بین المذاہب نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں ایک شدت پسند تنظیم نے قرآن کریم کے نسخے کو نذر آتش کیا اور کوپن ہیگن میں عراق کے سفارتخانے کے سامنے اسلام اور مسلمانوں کیخلاف نفرت اور نسل پرستی کے نعرے لگائے۔
قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعات کے بعد مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک نے سویڈن اور ڈنمارک کے سفارتکاروں کو طلب کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
دوسری جانب اسلامی سربراہ کانفرنس کے قائد کی حیثیت سے سعودی عرب اور عراق نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کا جائزہ لینے کیلئے مسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاحوںکی وین اورکار میں خوفناک تصادم، کتنی افراد جاں بحق؟افسوسناک خبر آگئی