(24 نیوز)لاہور سمیت پنجاب کی اجناس کی منڈیوں میں گندم کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں گندم کی قیمت 4800 سے بڑھکر 4900 روپے فی من تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گندم کی سرکاری امدادی قیمت 3900 روپے مقرر ہے،شہر کے تمام علاقوں میں گندم 4900 اور 5 ہزار روپے فی من تک فروخت ہورہی ہے ،گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹے کے نرخوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جادو ٹونہ کرنے پر 7 افراد گرفتار، کتنا جرمانہ اور سزا سنائی گئی؟ ملزموں کے ہوش اڑ گئے