شہباز شریف کے دورہ کوئٹہ پر قد آور شخصیات پارٹی میں شامل ہونگی ،جعفر مندوخیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں آنے والے انتخابات میں سرپرائز دیگی ، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر صوبے کی قد آور سیاسی و قبائلی شخصیات ، الیکٹ ایبلز مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونگے ،یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں سینئر سیاسی و قبائلی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
شیخ جعفر خان مندوخیل نے متعدد شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی دعوت دی جس پرسیاسی شخصیات کی جانب سے مثبت جوابات دئےے گئے ہیں ۔ شیخ جعفر مندوخیل کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جمعہ کو جاری رہا ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں ماضی میں بھی مسلم لیگ(ن)کی حکومت رہی ہے اب بھی قومی سطح کی سیاسی وقبائلی شخصیات کا رجحان مسلم لیگ(ن) کی طرف ہے پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے قومی اور صوبائی سطح کے سیاسی رہنماﺅں اور الیکٹ ایبلز سے بات چیت ہوئی ہے جلد ہی وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کوئٹہ کا دورہ کریں گے جہاں صوبے سے تعلق رکھنے سیاسی شخصیات مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کریں گی ۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئندہ حکومت میں مسلم لیگ(ن) ہوگی اور ہم صوبے کو ایک مستحکم اور اچھی حکومت دیں گے جو بلوچستان کے عوام کے بنیادی اور حقیقی مسائل کو حل کرنے کی جانب پیش قدمی کریگی ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) آنے والے انتخابات میں گزشتہ ڈیڑھ سال سمیت ماضی کی کارکردگی کی بناءپر حصہ لے گی اور ہمیں یقین ہے کہ عوام ہمارا بھر پور ساتھ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی جماعت مسلم لیگ(ن) کے ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، پاکستان کا اعتماد دنیا میں بحال کیا ہے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ(ن) نے بہت سے اقدامات کئے ہیں آنے والے وقت میں ہماری حکومت بنی تو صوبے کے دیرینہ مسائل کے دائمی حل کی بنیاد رکھیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: بینک سے 50 ہزار تک رقم نکلوانے پر کتنی کٹوتی ہوگی؟ بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے اہم خبر