"شبر بھائی خیریت ہے، یہ کہانی کہاں سے ایجاد کردی؟" اسد عمر کا سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کی گفتگو پر ردعمل دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)شبر زیدی کسے استفسار کیا کہ شبر زیدی بھائی خیریت ہے؟ یہ کہانی کہاں سے ایجاد کردی؟
اسد عمر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018 میں بنی تھی، پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9 اعشاریہ 8 ارب ڈالر تھے۔
انہوں نے کہاکہ میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019 تھا، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کے وقت زر مبادلہ کے ذخائر 7.8 ارب ڈالر تھے،اسد عمر نے شبر زیدی سے استفسار کیا کہ یہ ڈیفالٹ کی کہانی کہاں سے آگئی؟
یہ بھی پڑھیں:ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے
اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے، قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8 اعشاریہ 7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا؟