سول ایوی ایشن ملازمین کا احتجاج، حکومت نے تحفظات دور کرنے کیلئے بلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن ملازمین کی جانب سے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ پر تحفظات ظاہر کرنے پرخواجہ سعد رفیق نے 30 جولائی کو لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔
وفاقی وزیر برائے ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سول ایوی ایشن ملازمین کی نمائندگی کرنے والے تنظیموں کی طرف سے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر تحفظات سے آگائی کیلئے 30 جولائی کو لاہور میں اجلاس طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال کتنے افسران نے پولیس سروس چھوڑ دی؟اعداد وشمار نے حیران کر دیا
خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں سول ایوی ایشن کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران جن میں سمیع اللہ، عزیزاللہ میمن، ایاز بٹ، اشرف وحید اور دیگر شامل ہو کر اپنے تحفظات سے حکومتی نمائندگان کو آگاہ کریں گے اور اپنا مؤقف بیان کریں گے۔
واضح رہے کہ سول ایوی ایشن ملازمین کی جانب سے ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر احتجاج کیا جا رہا ہے اور آؤٹ سورسنگ تحفظات پر ملازمین نے آپریشن بند کرنے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔