جماعت اسلامی نے حکومت کی دھرنا ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

Jul 28, 2024 | 00:07:AM

 (اویس کیانی)ٰجماعت اسلامی نے حکومت کی فوری دھرنا ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت سے مذاکرات کیلئے حکومت کی جانب سے عطا اللہ تارڑ اور فضل چودھری دھرنے میں پہنچے اور دھرنا فوری ختم کرنے کی درخواست کی تاہم جماعت اسلامی کی قیادت نے دھرنا ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان آج صبح 11:30 پریس کانفرنس کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 

علاوہ ازیں حکومت اور جماعت اسلامی کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور کل ہو گا ، وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔  
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی انہوں نے کہا کہ  ہم مذاکرات کی دعوت دینے آئے تھے،لیاقت بلوچ صاحب نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ،میں اور فضل چوہدری موجود ہیں بیٹھ کے بات کریں گے، ان کاکہنا تھا کہ جماعت اسلامی سیاسی جماعت ہے پر امن احتجاج ان کا حق ہے ، مل کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے ، حکومت مہنگائی بے روز گاری کے خاتمے کے لئے نیک نیتی سے کام کررہی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ 2022 میں حالات نہیں تھے جب ملک ہمیں ملا، عوام کا جو درد یہ رکھتے ہیں ہم بھی وہی رکھتے ہیں ، بیٹھ کر مسائل کو حل کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی وفد جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گیا،مذاکرات جاری

مزیدخبریں