’ہنڈا ‘کمپنی نے ’سٹی ‘گاڑی پر زبردست پیشکش متعارف کروا دی

Jul 28, 2024 | 00:31:AM
’ہنڈا ‘کمپنی نے ’سٹی ‘گاڑی پر زبردست پیشکش متعارف کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں مشہور کارساز کمپنی ہنڈا نے اپنی مشہور کار سٹی پر زبردست پیشکش متعارف کروائی ہے جس نے شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈا پاکستان اپنی کامیابی کے 30سال مکمل ہونے پر سٹی 1.2خریدنے والوں کو پیشکش کی ہے،  ہنڈا سٹی 1.2میں وی ٹی ای سی انجن دیا گیا ہے، اس گاڑی میں ٹچ سکرین ڈسپلے اور سمارٹ فون کنیکٹویٹی جیسے فیچرز مہیا کیے گئے ہیں۔ گاڑی میں دیئے گئے سیفٹی فیچرز میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس)، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (ای بی ڈی) اور ملٹی پل ایئربیگز وغیرہ شامل ہیں۔

ہنڈا پاکستان اپنی کامیابی کے 30سال مکمل ہونے پر سٹی 1.2خریدنے والوں کو محض 30ہزار روپے میں گاڑی کا انٹیریئر ہائی گریڈ کرانے کی آفر دے رہی ہے،یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور صرف ہنڈا سٹی 1.2ایم ٹی اور ہنڈا سٹی 1.2سی وی ٹی کے لیے ہے۔