کراچی کے کئی علاقوں میں آج گیس بند رہے گی

Jul 28, 2024 | 09:57:AM

(24 نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں آج گیس 24  گھنٹوں کے لئے بند رہے گی، گیس بند رہنے کے حوالے سے سوئی سدرن نے شیڈول جاری کر دیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق  28 جولائی بروز اتوار صبح 5 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک کیلئے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل بند رکھی جائے گی جس کے دوران 24 انچ قطر کی 31 کلومیٹر کی طویل پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا۔

پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کی عارضی بندش کی جائے گی جس سے  لانڈھی ، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، منگھوپیر، قصبہ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے تمام سیکٹرز اور بلاکس متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا کے، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور ماڑی پور کے تمام بلاکس بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، جہنجھار گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی معطل رہے گی۔

خیال رہے کہ کراچی ایس ایس جی سی نے اتوار صبح 5 بجے 24 گھنٹے گیس بندش والے علاقوں میں رات 10 بجے سے گیس بند کر دی گئی ، جس سے گھریلو صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے۔

مزیدخبریں