لاہور اور گوجرانوالا میں مکان کی چھتیں گرنے کے واقعات،خاتون ،بچی سمیت دو افراد جاں بحق

Jul 28, 2024 | 10:15:AM

(وقاص احمد)  لاہور اور  گوجرانوالا میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات میں خاتون اور بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

لاہور  کے علاقےبرکی میں بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی ۔چھت گرنے کا واقعہ بڈہانہ گاؤں میں پیش آیا واقعہ کے نتیجے میں6 سالہ بھائی سمیع اللہ زخمی  جبکہ بہن حافظہ جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو 1122 نے زخمی بچے اور  جاں بحق ہونے والی بچی  کی لاش کو ملبے تلے سے نکال لیا۔

چھت گرنے کا ایک اور واقعہ گوجرانوالا میں پیش آیا واقعہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
 

مزیدخبریں