ملک کےمختلف علاقوں میں بارشوں سے موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Jul 28, 2024 | 10:45:AM
  ملک کےمختلف علاقوں میں بارشوں سے موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی،مزنگ چونگی، قرطبہ چوک، سمن آباد،گلشن راوی، اسلام پورہ، مغل پورہ، ڈیوس روڈ، پانی والا تالاب،گارڈن ٹاؤن، مسلم  ٹاؤن، نشتر ٹاؤن، گلبرگ، ریلوے سٹیشن، گڑھی شاہو،مال روڈ، کینال روڈاور جیل روڈ کے علاقے شامل ہیں۔موسلادھاربارش ہونے سے حبس ختم ہو گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا،درجہ حرارت میں کمی سے  گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

  ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر میں صبح سویرے تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح سویرے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

جہلم ، گوجرخان، راوت، کلرسیداں، اٹک، ٹیکسلا، چکوال، ہری پور سمیت دیگر اضلاع میں بارش جاری ہے، اس کے علاوہ مری، ایبٹ آباد اور گلیات میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے مون سون ہواؤں کے باعث آج سے بدھ تک ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہےمون سون سسٹم کے باعث آزادکشمیر کے کچھ مقامات میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ، میرپورخاص، عمر کوٹ، بدین اور دیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں کل سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:گیس کی بندش   کب تک بند رہے گی؟

پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاکول میں 41 ،تخت بائی میں 10 ،بالاکوٹ میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

موسم کے حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جب کہ پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان سے 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، سب سے کم مالم جبہ میں 18 ڈگری کیا گیا، شہر میں 29 جولائی تک بارش کا سلسلہ جاری رہےگا۔