عوام پاکستان پارٹی کا آج کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے آج کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔
عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج ہو گا، عوام کے لیے بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے، نیپرا اوور بلنگ ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے۔
شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں فوری کمی کی جائے، حکومت اپنے خرچے کم کرے، عوام سے قربانی مانگ رہے ہیں تو خود بھی قربانی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ کپیسیٹی چارجز میں 46 فیصد رقم وفاقی حکومت کو جاتی ہے، فرنس آئل اور ایل این جی پر ٹیکس لیا جا رہا ہے، حکومتی ملکیت کے چار ایل این جی پلانٹس ٹیکس کم کیا جائے۔