اسرائیلی فوج کا پناہ گزین سکول پر حملہ،30افراد شہید،100زخمی

Jul 28, 2024 | 12:18:PM

(24 نیوز)غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہشتگردی جاری،غزہ میں پناہ گزین اسکول پر حملے میں 30 سے زائد فلسطینی شہید، 100زخمی ہوگئے،رفح اور شمالی غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 24 گھنتے کےدوران 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے، اسرائیلی حملوں میں اب تک 39 ہزار 258 فلسطینی شہید، 90 ہزار 589 زخمی ہوچکے،اسرائیلی فوج کا خان یونس کا مغربی علاقہ بھی خالی کرنے کا کہہ دیا، خان یونس اور مشرقی علاقوں سے 2 لاکھ سے زائد فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں پناہ گزین اسکول پر حملہ کیا جس میں 30 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 100سے زائد زخمی ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح اور شمالی غزہ میں بھی بمباری کی، جس میں کل سے اب تک 80 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔

ادھر خان یونس کے مشرقی علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری بمباری میں 170 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 2 لاکھ فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے خان یونس کا مغربی علاقہ بھی خالی کرنے کا کہہ دیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی فوج سے غزہ شہر میں جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ادھر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں بدترین انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ضرورپڑھیں:لاہور اور گوجرالہ میں مکان کی چھتیں گرنے کے واقعات،خاتون ،بچی سمیت دو افراد جاں بحق
واضح رہےکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہوکر خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں