بحیثیت قوم ہمیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کو ترجیح دینی ہے:وزیراعظم شہباز شریف

Jul 28, 2024 | 12:22:PM
 بحیثیت قوم ہمیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کو ترجیح دینی ہے:وزیراعظم شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ایک بہت بڑی آبادی ہیپاٹائٹس سی کے انفیکشن سے متاثر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے فوری کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات میں تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے، اس بیماری کو ختم کرنے اور صحتمند مستقبل کویقینی بنانےکے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش وبا ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے، بر وقت علاج نہ کیا جائے تو ممکنہ طور پر شدید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

  انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ایک بہت بڑی آبادی ہیپاٹائٹس سی انفیکشن سے متاثر ہے، عالمی سطح پر 60 ملین ہیپاٹائٹس سی کیسز میں سے 10ملین کیسز پاکستان میں ہیں، بحیثیت قوم، ہمیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کو ترجیح دینی ہے۔

وزیراعظم نے مزید  کہا کہ حکومت ہیپاٹائٹس کی وجہ سے درپیش چیلنجزپر قابو پانے کے لیے پر عزم ہے، ہر شہری کو ہیپاٹائٹس سی کے لیے اسکریننگ اور علاج کی سہولیات تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔