(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے اس کی وضاحت دے دی۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اروشی روٹیلا نے کہا کہ جس دن ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو اس دن میں بہت پریشان تھی۔
اروشی روٹیلا نے کہا کہ وہ ویڈیو میری ذاتی زندگی کی نہیں تھی، وہ فلم کا حصہ تھی، میرے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا اور میں خواہش کرتی ہوں کہ ایسا کسی لڑکی کے ساتھ نہ ہو۔
اداکارہ نے اپنی اس گفتگو کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چینی کو ترک کرنے کے 10 حیران کن فوائد
واضح رہے کہ رواں ماہ اروشی روٹیلا کی ایک متنازع ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔