سیالکوٹ: جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر مسافر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اشفاق) سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ایف آئی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کی، بیرون ملک جانے والے مسافر کو جعلی ویزے برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، ملزم فلائٹ نمبر FZ 338 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا، ملزم کی شناخت خرم شہزاد کے نام سے ہوئی، ملزم کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، ملزم کے سامان سےسیشلز کا جعلی پاسپورٹ اور بوسنیا کا جعلی ویزا سٹیکر برآمد ہوا، ملزم کے قبضے سے بوسنیا کے 12 جعلی ویزا سٹیکرز بھی برآمد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتیں
ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اٹلی جانے کے لئے ایجنٹ کو 38 لاکھ روپے ادا کئے، ملزم کو سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 2 ایجنٹوں نے مذکورہ ویزے ساتھ لے جانے کے لئے دیئے، ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔