دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا ، اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے،لیاقت بلوچ

Jul 28, 2024 | 18:03:PM

(24نیوز)جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا ،ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ہیں ،حکومت نے مطالبات پر غور کیلئے تکنیکی کمیٹی بنانے کا کہا ہے ۔

حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ احتجاجی دھرنے پر حکومت نے خود رابطہ کیا کمیٹی بنائی، حکومت نے دوبارہ رابطہ کیا ہے ،جماعت اسلامی نے بھی آج کمیٹی بنائی ہے ،پہلا دور اچھے موحول میں ہوا ،حکومت کو واضح کیا ہے دھرنا جماعت اسلامی کا ذاتی مسئلہ نہیں،ٹیکسوں کی بھرمار سے معاشی سرگرمیاں رک گئی ہیں ،عوام کیلئےبجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاکہ دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا ،ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ہیں ،حکومت نے مطالبات پر غور کیلئے تکنیکی کمیٹی بنانے کا کہا ہے ،ان کو کلیئر کردیا ہے دھرنا پارٹی ایجنڈا نہیں ، عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہے ،حکومت کو بتایا ہے کہ آئی پی پیز ایک ایسا کینسر ہے جو عام آدمی کیلئے موت کا پیغام ہے ،اسوقت تک ہمارے 35 افراد اب بھی جیل میں ہے حکومت نے معذرت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!کھانا ٹائم پر نہ دینے پر مالک نے ملازمہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مزیدخبریں