زمان خان کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے منفرد انداز میں ٹریننگ، ویڈیو وائرل

Jul 28, 2024 | 19:04:PM

(24نیوز)قومی فاسٹ بولر زمان خان فٹنس بہتر بنانے کیلئے منفرد انداز میں ٹریننگ کرتے ہوئے مٹی کے گارے میں اتر گئے۔ 

زمان خان نے مٹی کے گارے میں رننگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمان خان نے مٹی کے گارے میں فیلڈنگ کے انداز میں ڈائیونگ کی اور  پش اپس بھی لگائے۔

یاد رہے  زمان خان امریکا میں لیگ کھیلنے کے بعد چند روز قبل ہی وطن واپس آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فائنل میں بھار ت کو بری شکست

مزیدخبریں