شوبز انڈسٹری سےطویل عرصے کیلئے دوری کیوں اختیار کی؟آمنہ شیخ نےوجہ بتادی

Jul 28, 2024 | 19:22:PM
 شوبز انڈسٹری سےطویل عرصے کیلئے دوری کیوں اختیار کی؟آمنہ شیخ نےوجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے کئی سال تک سکرین سے دور رہنے کی وجہ بتا دی۔

آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں بات کی، اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے فوراََ بعد پورے ایک ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کروائی اور اس وقت میں شوٹنگ پر بیٹی کو ہمیشہ ساتھ لے کر جاتی تھی اور وہاں شوٹنگ کے دوران اس کا مکمل خیال بھی رکھتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب بیٹی چھوٹی تھی تو اس وقت تو میں نے کام کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال کرلی لیکن جب وہ بڑی ہوئی اسکول جانے لگی اور میں خود اپنی زندگی میں بھی کچھ مشکل وقت سے گزر رہی تھی تو مجھے پھر اپنی بیٹی کے مستقبل اور اپنے کام کے درمیان کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑا، اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے کام کو چھوڑ کر بیٹی کے مستقبل کا انتخاب کیا اور اسے پورا وقت دیا پھر میرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو اس وقت میں دبئی میں مقیم تھی تو میں نے اسے بھی وقت دیا، آمنہ شیخ نے بتایا کہ اب میرے دونوں بچے بڑے ہوگئے ہیں تو پھر میں نے دوبارہ کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہےکہ اداکارہ اب بہت جلد نیٹ فلکس سیریز’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جنگ کے ہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش