(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہاکہ آج رات بالا ئی خیبرپختونخوا ، کشمیر ، بالائی پنجاب ،اسلام آباد اورشمال مشر قی /جنوبی بلو چستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
پیر کے روز موسم کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم، سرگودھا،میانوالی ،گجرات، خوشاب ،گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، پاکپتن، ساہیوال ،بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان،بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، تو نسہ ، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی /جنوبی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواکے اضلاع دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور،بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی،نوشہرہ، پشاور، مہمند، کو ہاٹ ، خیبر ،کرم، کرک ،بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
ادھر وفاقی دارالحکومت اور گر دو نواح میں صبح،رات کے دوران تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں ژوب ، شیرانی،موسیٰ خیل ، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی ،سبی،ہرنائی،زیارت، کوئٹہ، نصیر آباد ،ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد،قلات ،خضدار،لسبیلہ ،آواران ، کیچ ، اور پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
ادھرسندھ کے علاقوں تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، کراچی،جامشورو، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، سکھر،خیر پور، شکار پور، کشمور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔
انتباہ
رپورٹ کے مطابق29 اور 30 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سےکشمیر، شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختو نخوا، کو ہ سلیما ن اور ملحقہ شمال مشر قی بلو چستان کے پہا ڑی علا قوں کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس دوران موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، پشاور اورزیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان