کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی: پاور ڈویژن

Jul 28, 2024 | 20:30:PM

(24 نیوز) پاور ڈویژن نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی۔

ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی کی فراہمی سے متعلق پاور ڈویژن نے اعلامیہ جاری کر دیا، پاور ڈویژن اعلامیے کے مطابق میڈیا پر ارکان پارلیمنٹ اور بیورکریٹ کو مفت بجلی کی فراہمی میں کوئی صداقت نہیں، کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنان کیلئے خوشخبری

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی۔

مزیدخبریں