27 جولائی 2017 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 27 جولائی 2017 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔
وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے سماجی رابطوں کے ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن 27 جولائی 2017 تھا، جنہوں نے ’پانامہ‘ کا ڈرامہ رچا کر ’اقامہ‘ پے نکالا انہوں نے تاحیات نااہل قرار دے دیا، وہ چاہتے تھے نوازشریف کو اس کی عوام سے دور کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں خوشحالی سروے کا آغاز
عظمیٰ بخاری نے مزید لکھا کہ شاید وہ بھول گئے تھے کہ ان کی ہزار سٹریٹجیز کے آگے ایک سٹریٹجی تو میرے رب کی بھی ہے، الحمداللہ! میرا قائد واپس بھی آیا نااہلی بھی ختم ہوئی عوام نے مینڈیٹ بھی دیا، تمام سازشوں کے باوجود آج پاکستان میں اور پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسی نوازشریف کی حکومت ہے۔