حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی

Jul 28, 2024 | 22:28:PM
حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی میں ہونے والے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مزاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان آئی پی پیز کے مسئلے پر طویل بحث ہوئی، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنا مشکل ہیں، عالمی معائدے ہیں، پاسداری مجبوری ہے۔

جماعت اسلامی کمیٹی رکن نے جواب دیا کہ آپ کے اپنے لوگوں کے آئی پی پیز میں شیئرز ہیں، جس پر عطاءاللہ تاررڑ نے جواب دیا کہ ن لیگ کے کسی رہنماء کا شئیر کسی کمپنی میں نہیں ہے، یہ سب سوشل میڈیا کی باتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 126 ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی

جماعت اسلامی کمیٹی نے کہا کہ آئی پی پیز لاگت سے کئی گناہ زیادہ کماچکے ہیں ان کو ہر صورت بند کیا جائے، آئی پی پیز مالکان نے  عوام کا خون نچوڑدیا، اب معاہدوں پر بات ہونی چائیے، جس پر حکومتی کمیٹی نے جواب دیا کہ آپ کا پیغام وزیر اعظم تک پہنچائیں گے۔