پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ہاتھوں ناروے کے معروف کلب کو شکست

Jul 28, 2024 | 23:40:PM
پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ہاتھوں ناروے کے معروف کلب کو شکست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو  پہلی فتح مل گئی، پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو شکست دے دی۔

استور کلب نے پہلے ہاف میں برتری لی جس کو پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے فوری برابر کردیا، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے دوسرے ہاف میں ناروے کے استور کلب کے خلاف 5 گول سکور کیے، قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو 1-6 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: فائنل میں بھارت کو بری شکست

پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے عبدالغنی نے 2، عیسیٰ، جنید، اویس اور محمد خان نے ایک ایک گول کیا۔

واضح رہے کہ قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا دوسرا میچ کل کووارڈینسیٹ فٹبال کلب کے خلاف کھیلے گی۔