تھیٹر کے اندر فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

Jul 28, 2024 | 23:56:PM

( زاہداقبال رانا) گوجرانوالہ میں تھیٹر کے اندر فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کےمعاملے میں اہم پیشرفت ہوگئی ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

فوٹیج میں ملزم کو نوجوان واصف پر سیدھی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم پہلے فائرنگ کرتا ہے جس سے ہال میں ہل چل مچ جاتی ہے، تھیٹر میں موجود لوگ ادھر ادھر بھاگتے ہیں تاہم ملزم نوجوان کو نشانہ بنا کر  سیدھی فائرنگ کرکے قتل کرتا ہے،  ملزم کی فائرنگ سے واصف نامی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا،اور ملزم موقع سے  فرارہوگیا ، واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے ۔   

 یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد:نا معلوم افراد کی فائرنگ سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما قتل

مزیدخبریں