نادیہ خان کے بیٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے آنسو چھلک پڑے

Jun 28, 2021 | 00:36:AM
نادیہ خان کے بیٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے آنسو چھلک پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے شو میں ان کی بیٹی نے شرکت کی جہا ں اپنی بیٹی علیزے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے  وہ اچا نک آبدیدہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  نادیہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی علیزے جلد ہی مزید تعلیم حاصل کرنے کینیڈا جارہی ہے جبکہ وہ چاہتی ہیں کہ علیزے پاکستان میں رہ کر ہی تعلیم مکمل کرے۔نادیہ خان نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر کووڈ اور اسلامو فوبیا سے متعلق اپنے خدشات ظاہر کیے اور کہا کہ میں نے کافی کوشش کی یہ وہاں نا جائے لیکن مجھے کامیابی نہیں مِلی۔بیٹی اب بھی ضد پر اڑی ہو ئی ہے۔

اداکارہ و میزبان نے مداحوں کو بیٹی علیزے کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اِسے ڈراموں میں کام کرنے کیلئے کہا اور کئی لوگوں سے مِلایا لیکن اس کے گریڈ اچھے تھے اسی لیے یونیورسٹی میں داخلہ ہوگیا۔اس دوران  نادیہ خان جذبات پر قابو نا رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے۔

یہ بھی پڑھیں:گووندا کی اہلیہ کی انو کھی خوا ہش۔۔