(24 نیوز)ضلع ہوشاب میں ایم 8 پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی کاجوان شہیدہو گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ایف سی اہلکار کفایت اللہ کا تعلق سبی سے ہے ،دہشتگردوں نے بارودی سرنگ کے ذریعے واٹر ٹینکر کو نشانہ بیایا۔
سکیورٹی فورسز کا شپک کے علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ملک دشمنوں کے بزدلانہ حملے فورسز کا عزم مترلزل نہیں کر سکتے ،دشمن ایجنسیوں کو بلوچستان میں امن خراب نہیں کرنے دینگے ، سکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے عزائم کوناکام بنا دیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کی بکرے کیساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، یقینا آپ بھی دیکھنے پر مجبور ہو جائینگے