سوتیلی ماں نے 2معصوم بچوں کو کرنٹ لگا کرماردیا

Jun 28, 2021 | 10:38:AM

  (24نیوز)لاہور کے علاقےرائیونڈ  میں  سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر کرنٹ لگاکر دو معصوم بچوں کو قتل کردیا۔ بچوں کے باپ نے سوتیلی ماں کو قاتل قرار دے دیا ، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر قتل سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں ۔
 پولیس  کے مطابق 2 معصوم بچوں کے قتل کا افسوسناک واقعہ رائیونڈ کے گاؤں بابلیانہ اوتارڈ میں پیش آیا، بچوں کو ان کی سوتیلی ماں نے کرنٹ لگا کر مارا اور اپنا ایک سال کا بیٹا لے کر فرار ہو گئی، اُسے غصہ صرف اس بات کا تھا کہ باپ بچوں کو پڑھانا لکھانا چاہتا تھا۔  6 سالہ ابوذر اور 4 سالہ عمان شہزادی کی ماں کا انتقال ہوا تو باپ خرم شہزاد نے 6 ماہ بعد انیلہ سے دوسری شادی کرلی، باپ بچوں کو سکول میں داخل کرانا چاہتا تھا لیکن سوتیلی ماں کو فکر تھی گھر کا کام کاج کون کرے گا۔۔؟

تین چار دن میاں بیوی میں جھگڑا چلتا رہا، خرم گھر سے باہر گیا تو سوتیلی ماں انیلہ نے کمسن بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔خاتون انیلہ کی بھی خرم کے ساتھ دوسری شادی تھی، اس کا پہلے شوہر سے ایک سالہ بیٹا تھا، سوتیلے بچوں کو قتل کرنے کے بعد انیلہ اپنے بچے کو لے کر فرار ہوگئی۔ 

پولیس نے بچوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیںلاہور دھماکے میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
 

مزیدخبریں