(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارابھیشک بچن نے کہا کہ میرے انتہائی قریب دو خواتین، یعنی میری والدہ اور میری بیوی نے اس انڈسٹری میں اپنی شرائط پر کام کیا ہے، اور ان دونوں کو کبھی بھی اس کام کے لئے مجبور نہیں کیا گیا جو وہ نہیں کرنا چاہتیں۔
ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے بچن بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں، جو انٹرویوز میں ایک دوسرے سے متعلق دلچسپ انکشافات بھی کرتے رہتے ہیں۔ ابھیشک بچن نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایشوریا رائے فٹ بال میچز دیکھنے کی بہت بڑی شوقین ہیں اور ہم اپنی کچھ ’ڈیٹس‘پر چیلسی میچ دیکھنے گئے تھے۔وہاں جا کر دیکھا تو پتہ چلا ایشوریا کو لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں،اداکار ابھیشک بچن نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں ان کی کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے اور 9 میں سے 8 فلموں میں جس میں کہ ان دونوں نے ایک ساتھ کام کیا، ایشوریا کو ان سے زیادہ ادائیگی کی گئی۔کاش ایسا نہ ہوتا اور معاوضہ پورا دیا جاتا۔
خیال رہے کہ ماضی میں بھی بالی وڈ اداکار اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ ان کی ا ہلیہ ایشوریا رائے کو ان سے زیادہ معاوضہ ملتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: نابالغ بچی کیساتھ 4 اوباشوں کی اجتماعی زیادتی۔۔ حاملہ کردیا