اسلام آباد: ویکسی نیشن سینٹر میں شہریوں کا رش، دروازہ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد میں ویکسی نیشن سینٹر میں شہریوں کا رش بڑھنے سے بدنظمی پیدا ہوگئی جس کے باعث شہری سینٹر کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر گھس گئے۔
تفصیلات ے مطابق ویکسی نیشن سنٹر پر بد نظمی اس وقت پیداہوئی جب بیرون ممالک جانے والے لوگوں کی بڑی تعداد ایف نائن پارک ویکسی نیشن سینٹر پہنچ گئی جس کی وجہ سے وہاں موجود شہریوں کا رش بڑھ گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد ویکسی نیشن کرانے کے لیے انتظار کررہی تھی ۔
ویکسی نیشن سینٹر پر رش کے دوران شہریوں نے سینٹر کا مرکزی دورازہ بھی توڑ ڈالا اور اندر گھس گئے جب کہ اس دوران دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے جس کے بعد ایف نائن پارک کا مرکزی داخلی دروازہ بند کردیا گیا۔
ضلعی ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیاء نے کہا ہےکہ بیرون ملک جانے والوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری تھا اور دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا لیکن ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جاسکتا، منع کرنے پر شہری مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ماس ویکسی نیشن سینٹر میں ایسٹرا زینیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس بند ہونے سے صنعتی پہیہ رک گیا