(ویب ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18جولائی سےیکم اگست تک دینے کی تجویز دے دی تاہم اس حوالے سے فیصلہ کل اجلاس میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے معاملے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 18جولائی سےیکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تجویز دے دی جبکہ وزیرتعلیم پنجاب اس بات سے متفق نہیں پنجاب حکومت کا مؤقف ہےکہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کے لئے یعنی 2 جولائی سے 2 اگست تک دی جائیں ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ چھٹیاں کب دی جائیں۔
خیال رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 2 جولائی تا 15 اگست موسم گرما کی تعطیلات کرنے کی تجویزدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالب علم زیادتی کیس۔۔مفتی عزیز الرحمان عدالت میں پیش