(ویب ڈیسک) بعض اوقات انسان کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے کہ اسے زندگی سے نفرت ہو جاتی ہے اور جینے سے زیادہ موت کو اہمیت دیتا ہے اسی طرح بھارت کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے تلخ ماضی سے پردہ اٹھائے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا انہیں خودکشی کےبارے بھی سوچنا پڑا ۔ بوائے فرینڈ کے ساتھ بریک اپ ہوا تو زندگی سے مایوسی ہو گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2018 میں گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے بوائے فرینڈ ہیمانش کوہلی کے درمیان بریک اپ ہوا تو یہ وقت گلوکارہ کے لئے انتہائی سخت اور مایوس کن تھا۔ اس کے بعد 2019 میں نیہا ککڑ نے اپنے گلوکار دوست وی بور پرشا کے ساتھ کام شروع کیا لیکن بریک اپ کے بعد نیہا ککڑ بہت اداس تھیں اور انہیں افواہوں کے طوفان نے گھیر رکھا تھا۔نیہا ککڑ نے افواہوں سے تنگ آکر انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا اور اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔
زندگی سے تنگ آکر انسٹاگرام پر نوٹ میں گلوکارہ نے لکھا ’میں اس وقت شدید مشکلات سے دو چار ہوں، نہ جسمانی طور پر سکون ہے اور نہ ہی ذہنی طور پر، میرے متعلق افواہیں پھیلانے والے یہ نہیں سوچتے کہ میں بھی کسی کی بہن اور بیٹی ہوں، میں نے اپنے کیریئر کے لئے سخت محنت کی اور اہل خانہ کا سر فخر سے بلند کیا۔ایسی ایسی باتیں سننے کو مل رہی ہیں اب جینے کو دل نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں: نابالغ بچی کیساتھ 4 اوباشوں کی اجتماعی زیادتی۔۔ حاملہ کردیا
گلوکارہ نے لکھا کہ ’لوگ ایسی افواہیں کیوں پھیلاتے ہیں کہ کوئی اپنی زندگی سے تنگ آجائے؟ میں گلوکارہ ہونے سے پہلے ایک انسان ہوں، اتنے بےرحم نہ بنیں، کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں باتیں کرنا چھوڑ دیں، کسی کو اتنی اذیت نہ دیں کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہو جائے، اگر آپ کسی کے باپ یا بھائی ہیں تو کیا آپ اپنی بیٹی یا بہن کے ساتھ بھی ایسا کریں گے؟ کسی کو اتنا تنگ نہ کریں کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ ہی کرلے۔گلوکارہ کی اس پوسٹ نے مداحوں کو بے چین کردیا اور ہر کوئی نیہا ککڑ کی فکر کرنے لگا۔
کچھ دنوں بعد گلوکارہ نے پریشان ہونے والے مداحوں کے لئے انسٹاگرام پر پوسٹ کی کہ ’میں بالکل ٹھیک ہوں، جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں وہ پریشان نہ ہوں، یہ ایک برا وقت ہے جو جلد ہی گزر جائے گا، مجھ سے محبت کرنے والے مداح ایسے لوگوں کو روکیں جو ہر کسی کو پریشان کرنے والے کام کرتے ہیں، ایسی خبروں کو روکیں جو زندگیوں کو مصیبت زدہ کرتی ہیں۔ ایک دوسرے سے محبت اور پیار سے رہیں اور کوشش کریں مشکلات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: کاش ایسا نہ ہوتا۔۔ابھیشک بچن کا ایشوریا رائے سے متعلق بڑا انکشاف