(24نیوز)ملک بھر میں بجلی کا شدید بحر ان پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار میگا واٹ تک جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پلانٹس کو گیس کی سپلائی کم کر کے 50 فیصد کر دی گئی، ڈیزل اور فرنس آئل کا ذخیرہ بھی محدود ہے پاور ڈویژن نے تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈ منیجمنٹ کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق لوڈ شیڈنگ کا بوجھ ہائی لاسسز والے علاقوں میں ڈالا جائے،گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ویکسی نیشن سینٹر میں شہریوں کا رش، دروازہ توڑ دیا