بجٹ کی منظوری کیلئے عمران خان متحرک۔کابینہ اجلاس ملتوی کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بجٹ کی منظوری کے لئے وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہو گئے۔ وفاقی وزرا کو اسلام آباد رہنے کی ہدایت جاری کردی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ کی منظوری کے لئے عمران خان نے کابینہ اجلاس بھی ملتوی کر دیا ،بجٹ منظوری کیلئے کابینہ ارکان کل پارلیمنٹ میں ہوں گے ۔وزیراعظم کل قومی اسمبلی چیمبر میں بیٹھیں گے جبکہ وزیراعظم نےوزیر مملکت عامر ڈوگر کو حکومتی ارکان کی حاضری یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔
دوسر ی جانب وزیراعظم آج رات کابینہ ارکان ،اتحادی اور پارٹی ایم این ایز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرپر رہائی کا حکم جاری