(24نیوز) پیپلزپارٹی کا سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بلائے جانے والی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ،مشاورت مکمل
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت اجلاس میں مشاورت کی،پیپلزپارٹی کی اکثریت نے قومی سلامتی کمیٹی میں جانے کے حق میں فیصلہ دیا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے یکم جولائی کو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے،پیپلزپارٹی نے حکومت سے افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار میتھون چکرورتی پرنفرت انگیز تقریر کا الزام