(24 نیوز)اینگرو ایل این جی ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ کامعاملہ ، گیس کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرولیم ڈویژن کے احکامات پر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
سوئی ناردرن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تمام سی این جی سٹیشنزکو گیس بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے ،سیمنٹ،فرٹیلائزر اور نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو بھی آج رات سے گیس سپلائی بند کردی جائے گی۔
سوئی ناردرن کاکہناہے کہ 29جون تا 5جولائی تک تمام شعبوں کو گیس سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی، موسم گرما میں پہلی مرتبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بدترین گیس کی قلت کا سامنا ہے،وفاقی حکومت نے ڈارئی ڈاکنگ میں تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے انکوائری بھی شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی