سائیں کہیں وہ تم تو نہیں ۔۔۔حریم شاہ کے دعوے پرارکان اسمبلی کے ایک دوسرے سے سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے جیالے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے نے پی پی ارکان اسمبلی میں کھلبلی مچا دی۔
ارکان اسمبلی ’’حریم شاہ سے شادی آخر کس نے کی ہے ’’ایک دوسرے سے سوالات کرنے لگے۔مختلف شخصیات سے ملاقاتوں اور فون پر متنازع گفتگو کے حوالے سے مشہور پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک رکن سندھ اسمبلی سے باقاعدہ شادی کا دعویٰ کیا ہے۔
اس دعوے کے بعد سندھ کے ارکان اسمبلی سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور دلچسپ تبصرے شروع کردیئے، ارکان ایک دوسرے سے سوالات کررہے ہیں کہ سائیں کہیں وہ تم تو نہیں؟۔سوشل میڈیا پر حریم شاہ اور انکے مبینہ شوہر کے ہاتھ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ارکان اپنی صفائیاں پیش کررہے ہیں اور ہاتھ کی تصویر شیئر کرکے بتا رہے ہیں کہ یہ ان کا ہاتھ نہیں لیکن یہ خوش نصیب ہے کون ہم یہ بھی نہیں جانتے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں اپنی شادی کی تصدیق کی تھی تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ باقی تفصیلات جلد اپنے مداحوں کو بتائیں گی۔گزشتہ روز حریم شاہ کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک لڑکی نے لڑکے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دونوں نے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی تھی۔تاہم بعد ازاں حریم شاہ کی ایک دوست عاصمہ راجپوت نے وضاحت کی کہ حریم شاہ نے ابھی شادی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں۔https://www.24urdu.com/28-Jun-2021/29446