مزار، انڈور جم، سوئمنگ پول کھولنے کا فیصلہ

Jun 28, 2021 | 19:02:PM
 مزار، انڈور جم، سوئمنگ پول کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے بھر میں مزار، انڈور جم، سوئمنگ پول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ منگل کو این سی او سی جو فیصلہ کریگی وہ سندھ حکومت بھی کھول دے گی لیکن صوبے میں کورونا سے اموات کی شرح ابھی بھی کم نہیں ہو رہیں۔
اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سید ناصر شاہ، سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، قاسم سومرو، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ۔ پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، اسپیشل سیکریٹری ریاض الدین شیخ، سیکریٹری فنانس آصف جہانگیر، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر، کور فائیو، رینجرز اور دیگر اداروں کے نمائندہ شریک ہوئے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ صوبے میں کورونا کی شرح 3.7 فیصد ہے، کل شام تک 14 ہزار 52 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 521 نئے کیسز سامنے آئے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آئندہ روز این سی او سی میں ہونے والے فیصلوں پر عمل کریں گے۔کراچی میں کیسز کی شرح 7.54 ہے جو 25 جون کو 10.47 فیصد تھی، کراچی میں گزشتہ 7 دن میں شرقی میں 15 فیصد کیسز سامنے آئے، نئے کیسز کی شرح جنوبی اور غربی میں 9 ، ملیر میں 8، سینٹرل میں 7 فیصد ہے۔گزشتہ 30 دن میں 368 اموات ہوئیں جن میں 208 یعنی 56 فیصد اسپتالوں میں ہوئیں، کوروناسے انتقال کرنے والوں میں 83 مریض یعنی 23 فیصد وینٹی لیٹرز پر تھے، کورونا کے 77 یعنی 21 فیصد مریض گھروں میں انتقال کرگئے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اموات کی شرح ابھی بھی کم نہیں ہو رہیں۔سندھ کو ابتک 41لاکھ 75 ہزار 997 ویکسین کی خوراکیں موصول ہوئی ہیں، ابتک 33لاکھ 20ہزار 251 ویکسین لگ چکی ہیں۔

 دریں اثناترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عوام، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، سندھ حکومت نے مزارات، تفریحی پارکس، جمز، سوئمنگ پولز، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے کھول دیئے ہیںشہریوں سے درخواست ہے کہ ایس او پیز پر عملدر آمد کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایس او پیز کے ساتھ تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی کھول چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ خود کو ویکسی نیٹ کروائیں اور ماسک کا استعمال کر کے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

یہ بھی پڑھیں۔حریم شا ہ سے متعلق خبریں ۔۔ایم پی اے ذوالفقار علی شاہ نے حقا ئق وا ضح کر دئیے