سی این جی 9جولائی تک نہیں ملے گی۔۔کمپنی کا اعلان 

Jun 28, 2021 | 19:17:PM

  (24نیوز) سندھ بھر میں 9 جولائی تک سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے گئے ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں 9 جولائی تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں 22 جون سے سی این سی اسٹیشنز بند ہیں، گیس اسٹیشنزمنگل کی صبح 8 بجے کھلنا تھے۔
ادھرسوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) نے گیس کی قیمت میں 153 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو دی گئی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ اضافہ آئندہ مالی سال کی ریونیو ضروریات کےلئے مانگا گیا ہے۔ 
درخواست میں کہا گیا کہ گیس قیمت میں اضافہ ریونیو شارٹ فال اور ایل این جی سروس کی مد میں کیا جائے۔اس ضمن میں اوگرا نے مو¿قف اختیار کیا کمپنی نے ریونیو شارٹ فال میں 109روپے 78پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔ سوئی سدرن نے ایل این جی سروس کی مد میں بھی 43 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگے ہیں۔ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست کی سماعت کل منگل کو کراچی میں کی جائے گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔شادی ہوئی نہ منگنی، حریم شاہ کا ڈرامہ بے نقاب۔۔دوست نے بھانڈا پھوڑ دیا

مزیدخبریں