کورونا وائرس کا خوف۔۔ ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق بڑی خبرآگئی

Jun 28, 2021 | 19:27:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کا خوف، بھارت  ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں کر سکے گا جس کی وجہ سے عالمی ایونٹ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس اور سفری پابندیوں کی وجہ سے ٹی20 ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔بھارت دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح گزشتہ سال سے کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہے اور پہلی لہر سے نکلنے کے بعد بھارت کو دوسری لہر پر قابو پانے میں مستقل مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارت میں اب تک تین کروڑ سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ۔جہاں ایک طرف ہندوستان کو وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے وہیں ماہرین نے پہلے ہی خبردار کردیا ہے کہ ملک میں ممکنہ طور پر اکتوبر اور نومبرکے مہینے میں وائرس کی تیسری لہر ٹی20 ورلڈ کپ سے براہ راست متصادم ہو گی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے سربراہ سارو گنگولی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کوتصدیق کی کہ ٹی20 ورلڈ کپ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سٹار بائولر سرفراز نواز کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

مزیدخبریں