صدر بائیڈن سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں،حکومت دورہ اسرائیل کی تفصیلات سامنے لائے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ صدر بائیڈن سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں،حکومت دورہ اسرائیل کی تفصیلات قوم کے سامنے لائے ،اطلاعات ہیں جہاز یہاں سے اسرائیل گیا جن تاریخوں میں جہاز یہاں سے دوسرے ممالک گے انکی تفصیلات دی جائیں۔
بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر اسکی فلائٹ کا یہی روٹ تھا تو اجازت کس نے اجازت دی، جہاز نے یہاں آکر زلفی بخاری کو نہیں اٹھایا تو کسے اٹھایا، ان کاکہناتھا کہ اسرائیلی نیوز ایجنسی نے وہاں کے محکمہ دفاع سے اجازت لیکر خبر شائع کی ،دورہ اسرائیل سے متعلق دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ صدر زرداری کا لاہور کا معمول کا دورہ تھا، کوئی ملنے آیا تو ہم نے عزت افرائی کی ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گجر نالہ الگ ایشو ہے، بحریہ ٹاو¿ن الگ ایشو ہے ،گجر نالے سے متعلق میرے صوبے میں انسانی حقوق کا سنگین معاملہ پیدا ہوگیا، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ،متاثرین گجر نالہ کی اپیلیں مسترد ہو گئیں، گجر نالے سے متعلق فیصلے سے ایک لاکھ لوگ متاثرے ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ وبا کے دوران ایک لاکھ لوگوں کو زبردستی بے گھر کیا گیا،اقوام متحدہ انسانی حقوق تنظیم نے بھی نوٹس لیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ دھونس ،دھاندلی اورزور زبردستی کے باوجود کشمیری عوام پی پی کے ساتھ ہیں،پیپلزپارٹی کی پالیسی کشمیر اور فلسطین پر واضح ہے، پیپلز پارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے گی ،ان کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی کی تجویز پر یہ کمیٹی بنائی گئی، افغانستان م پر قومی سلامتی کمیٹی کی ہماری تجویز پرسپیکر نے اجلاس بلایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول کی زیر صدارت اجلاس، قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ