شہباز ، نواز رابطہ ۔۔آزاد کشمیر الیکشن پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کردی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے کشمیر الیکشن کی مہم کی زمہ داری مریم نواز کو دینے پر اتفاق کیا، اور پارٹی قائد نوازشریف نے ہدایت کی کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں، اور دونوں الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں۔
نوازشریف نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا جائے اور عوامی اجتماعات میں حکومت کی کشمیر پالیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں، اور عوام کو بتایا جائے کہ حکومت نے بجٹ سے پٹرول سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔نابالغ بچی کیساتھ 4 اوباشوں کی اجتماعی زیادتی۔۔ حاملہ کردیا