عامر لیاقت حسین وزیراعظم بننے کے خواہش مند

Jun 28, 2021 | 21:27:PM

 (نیوز ایجنسی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
نجی ویب سائٹ کی جانب سے کئے گئے انٹرویو میں عامر لیاقت سے سوال کیا گیا، 'آپ نے کالم بھی لکھے، ڈراموں میں بھی کام کرلیا اور طویل عرصے سے ٹی وی پروگراموں کی میزبانی بھی کر رہے ہیں اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں آخر اپنے آپ کو آپ کیاکہلوانا چاہتے ہیں؟
سوال کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے بے ساختہ جواب دیاکہ وزیراعظم پاکستان! انشااللہ کبھی نہ کبھی تو بنوں گا۔ان سے سوال کیا گیاکہ کیا یہ آپ کی خواہش ہے؟۔جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان بننے کی میری یہ خواہش اس لئے ہے کیوں کہ میں کچھ چیزیں ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، الگ سے ضد میں آکر ٹھیک نہیں کرنا چاہتا بلکہ سب کے ساتھ مل کر ٹھیک کرنا چاہتا ہوں۔
میزبان نے جب پی ٹی آئی رکن اسمبلی سے ان کی شادیوں سے متعلق سوال کیا تو عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پہلی شادی تو سب ہی کرتے ہیں اس کا تو سوال ہی نہیں کرنا چاہئے، جب کہ دوسری شادی ہمارے معاشرے میں ایک جرات کی بات ہے، اگر ایک آدمی 20 سال بعد دوسری شادی کر رہا ہے تو کسی شوق سے تو نہیں کر رہا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب میں کیا جواب دوں اس بات کا، وہ میری بیوی تھیں جس کی بنیاد پر میں ان کی عزت کرتا تھا، کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اور میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں، تو میری پہلی بیوی بشریٰ بہت اچھی تھیں، بہت اچھی ہیں جو دین کا علم بھی جانتی ہیں اور سب چیزیں کرتی ہیں، اسلئے میں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا۔
عامرلیاقت نے کہاکہ دوسری اہلیہ بھی میرا لباس ہیں اگر کوئی سوچے کہ میں اپنی بیوی کے خلاف کوئی بات کروں گا یا کوئی تہمت لگاﺅں گا۔ میں زندگی بھر ایسا نہیں کروں گا لیکن میری کسی بھی قسم کی تیسری شادی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت  ان ہی کی جماعت تحریک انصاف کی حکومت ہے اور عمران خان وزیر اعظم ہیں۔عوامی حلقوں نے عامر لیاقت کی اس خواہش پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ہاں ہاں شادی کرلی۔۔۔ حریم شاہ کی تصدیق، ہنی مون کیلئے ترکی جانے کا اعلان

مزیدخبریں