(24 نیوز)سپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی اجلاس میں چارپائی لانے کی تحقیقات کا حکم دیدیا،آغا سراج درانی نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو معاملے کی انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی اور سندھ اسمبلی کی سکیورٹی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔
سیکرٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق نے کہاکہ ایوان میں جاری اجلاس کے دوران چارپائی لانے کے معاملے کی انکوائری کررہا ہوں،اسمبلی سٹاف نے چارپائی روکنے کی بھرپور کوشش کی۔
سیکرٹری سندھ اسمبلی نے کہاکہ سپیکر نے معاملے پر انکوائری رپورٹ فوری جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، کل اسمبلی اجلاس کی سکیورٹی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاراسمبلی سکیورٹی پر مامور ہونگے،اسمبلی انکوائری مکمل ہونے کے بعد سپیکر کارروائی کا تعین کرینگے۔
واضح رہے کہ آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان زبردستی چارپائی لے آئے تھے۔ اسمبلی سٹاف نے پی ٹی آئی ارکان کو روکنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین وزیراعظم بننے کے خواہش مند