(24 نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین کاکہناہے کہ وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے،وزیراعظم مستحق افراد کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتے ہیں، اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے حکومت کثیر الجہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، وفاقی وزرا، معاونین اور مشیروں سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ وزیراعظم کا ویژن پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے،وزیراعظم مستحق افراد کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتے ہیں، اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے حکومت کثیر الجہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
شوکت ترین نے کہاکہ مستحق افراد کی نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام سے مدد کی جارہی ہے،وزیر اعظم ایک نئے پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کے لئے بہت سارے مواقع چاہتے ہیں، اس مقصد کے حصول کے لئے کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جارہا ہے، پروگرام کے تحت کاروباریوں، کسانوں اور تکنیکی تربیت کے لئے چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ بینکوں اور غیر سرکاری تنظیموں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اس پر کمر کسنے کی ضرورت ہے، کامیاب پاکستان پروگرام کی چھتری تلے قومی تعمیراتی سرگرمی میں حصہ لینا چاہئے، کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں خوشحالی لانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ کاروباری افراد اور کاشتکار براہ راست اس سے فائدہ اٹھائیں گے،اجلاس کے شرکا نے وزیر خزانہ کو اپنے مکمل تعاون اور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین وزیراعظم بننے کے خواہش مند