ترکی نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترکی نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی۔ پاکستان سے آنے والے مسافروں کو اب 14روز کے بجائے 10 دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا۔
پاکستانی سفارتخانہ نے کہاہے کہ بھارت ،بنگلہ دیش ،برازیل ،نیپال، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط 14روز ہی برقرار رہے گی۔
یاد رہے کہ ترکی نے کورونا وبا کے پھیلاؤکی روک تھام کیلئے پاکستانی مسافروں پر 14 دنوں کا قرنطینہ لازم قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی