(ما نیٹر نگ ڈیسک) معرو ف ادا کا رہ زرنش خان نےانسٹاگرام پر سفید لباس میں ملبوس تصویر شیئر کی جس پر زین نامی صارف نےاداکارہ کی ٹانگوں کی رنگت کو لباس کے سفید رنگ سے موازنہ کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق زرنش خان نے سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ رنگ روپ سب اللہ کی دین ہے، ہمیں شکرگزاری سیکھنی چا ہیے ،میں شکرگزار ہوں کہ میں ان لوگوں میں شامل نہیں جن کے پاس کھانا یا رہنے کیلئے کوئی چھت نہیں ہے۔
زرنش خان نے کہا کہ اللہ کی بنائی ہوئی ہر چیز لاجواب ہے، حسن لوگوں یا چیزوں میں نہیں بلکہ خود کی نظروں میں ہوتا ہے۔اداکارہ کے اس جواب پر بہت سے لوگوں نے ان کی تائید کی جب کہ صارف کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پژھیں:عاطف اسلم کے نئے گانے کی دھوم ۔۔ویڈیو وا ئرل