(ما نیٹرنگ ڈیسک)ممبئی کے علاقے اگت پوری پولیس نے ریو پارٹی (Rave Party) پر چھاپہ مار کر 22 لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے، ان میں 12 خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ لوگ گذشتہ رات ہونے والی پارٹی کے دوران مبینہ طور پر ڈرگس لے رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان میں بالی وڈ کی نامور خواتین اداکارائیں بھی شامل ہیں تاہم پولیس ان کی شناخت ظاہر کرنے سے گریزاں ہے۔ ترجمان پولیس نے صرف یہ بتایا کہ گرفتار لوگوں میں سے کچھ کا تعلق فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری سے بھی ہے، معاملے کی جانچ جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ پارٹی کا انعقاد دو پرائیویٹ بنگلوں پر ہوا تھا، موقع سےآئس، کوکین، چرس اور ویڈ برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے ان میں نیہا ککڑ، کنگنا رناوت ، سارہ علی خان، انایا پانڈے ، جھانوی کپور، تارا ستریا اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ریمبو کی دوسری شادی کی خواہش۔۔اہلیہ کا اجا زت سے انکا ر