برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہوگیا، فی کلو قیمت جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق4 روپے فی کلو اضافے سے گوشت کی سرکاری قیمت 393روپے کلو مقررکردی گئی۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 263روپے جبکہ پرچون ریٹ271 روپے فی کلو جاری ہے۔اس کے علاوہ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں دو روپے اضافہ، 190 روپے فی درجن ریٹ مقرر۔جبکہ انڈوں کی پیٹی5580 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔