'' وزارت اعلی کے الیکشن کی ووٹنگ کروا لیتے ہیں '': عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jun 28, 2022 | 10:49:AM

 (24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف کے فیصلے کےخلاف کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

 جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ حمزہ شہباز کے حلف برداری کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ صدر پاکستان کی جانب سے احمد اویس ایڈووکیٹ، چودھری پرویز الہی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر، امتیاز صدیقی، حمزہ شہباز کی جانب سے منصور اعوان ایڈووکیٹ اور گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری سلطان محمود عدالت پیش ہوئے۔

عدالت سے استفسار کیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جا سکتا ہے؟ کیا ہم دوبارہ ووٹنگ کروانے کی بات کریں، فریقین کے وکلاء اپنی پارٹیوں سے ہدایات لیں، منحرفین کو نکال کر دوبارہ وزارت اعلی کے الیکشن کی ووٹنگ کروا لیتے ہیں۔

 خیال رہے پی ٹی آئی کے رہنماء میاں محمود الرشید، سبطین خان، سپیکر اسمبلی پرویز الہی سمیت دیگر نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپلیں دائر کر رکھی ہیں۔

مزیدخبریں